ملتان (سٹاف رپورٹر) نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان سید وحید رضا بخاری نے کہا ہے کہ وکلا اور کالے کوٹ کی حرمت کیلئے ہر مثبت قدم اٹھائیں گے، بار اور بنچ کو ساتھ لیکر چلیں گے، نوجوان وکلا کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، کچہری کی توسیع کے لیے پوری توانائیاں لگائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں کامیابی کے فوری بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بار کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرایا جائے، اس موقع پر نو منتخب جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سید علی الطاف گیلانی نے کہا کہ اب ہماری ترجیح نوجوان اور خواتین وکلا کے مسائل کو حل کرانا ہو گی۔