ملتان(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے شہباز شریف ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا ہے کہ ضلع میں 3روزہ انسداد قومی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کل (16جنوری) سے ہوگا جس میں دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔