پیرس (این این آئی )فرانس نے ایران میں برطانوی شہریت رکھنے والے سابق نائب ایرانی وزیر دفاع علی رضا اکبری کی پھانسی کو گھناونا عمل قرار دے دیا۔ایک بیان میں فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ ایران میں علی رضا اکبری کی پھانسی گھناونا اور وحشیانہ اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران میں برطانوی شہری کی پھانسی کے خلاف مذمت میں برطانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔