• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ایک ماہ کے دوران کورونا سے 60 ہزار اموات

بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ صرف ایک ماہ میں کورونا وائرس سے 60ہزار اموات ہوئی ہیں۔ بیجنگ حکومت کی جانب سے دسمبر کے اوائل میں پابندیوں میں نرمی کے بعد سے ہلاکتوں سے متعلق پہلے اعدادوشمار ہیں۔ محکمہ صحت کے سربراہ جیاؤ یاہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 8 دسمبر 2022 ء سے 12 جنوری تک 59ہزار 938 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعدادوشمار صرف طبی مراکزمیں ریکارڈ کی جانے والی اموات کے ہیں،جب کہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
یورپ سے سے مزید