لاہور(مقصود اعوان)مسلم لیگ ق(چودھری پرویز الٰہی) دھڑے نے آئندہ انتخابات تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور چودھری پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی کو پی ٹی آئی میں مرکز اور پنجاب میں اہم پارٹی عہدے دئیے جائیں گے ۔مشاورتی اجلاس آج بلا لیا گیا ہے۔