واشنگٹن (اے ایف پی) عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے عراق میں امریکا اور دیگر غیر ملکی افواج کی لامحدود موجودگی کا دفاع کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ عراق امریکا اور ایران دونوں سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، ہم اس کیلئے کوششاں ہیں، یہ ناممکن نہیں کہ عراق کے بیک وقت ایران اور امریکا سے بہترین تعلقات ہوں، اتوار کے روز امریکی اخبار میں شائع ہونے والے انٹرویو میں السوڈانی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں غیر ملکی افواج کی ضرورت ہے، یہ اکتوبر میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے امریکی میڈیا کو ان کا پہلا انٹرویو ہے۔