• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت فاطمہ الزہراؓ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا، کانفرنس کا انعقاد

لاہور(خبرنگار)حضرت بی بی فاطمہ الزہرہ کا یوم ولادت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا, سبزہ زار میں نور الھدیٰ قرآن اکیڈمی کے زیر اہتمام محفل میلاد ہوئی ۔یوم خواتین اور یوم تاسیس جامعہ ام الکتاب کی مناسبت سے خواتین کی سالانہ کانفرنس ہوئی جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی ۔ کانفرنس سے ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، ثمینہ سعید، نبیرہ عندلیب نعیمی، نرید فاطمہ ، سیدہ وجیہہ زینب مشہدی ،صفیہ ملک صابری، ڈاکٹر سیدہ حرا گیلانی، ڈاکٹر فرحت ناز و دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔انکا کہنا تھا کہ انسانی معاشرے کو بالعموم اور مسلمانوں کو بالخصوص صبغہ اللہ میں ڈھالنے کیلئے خداوند تبارک و تعالیٰ نےجو منبعِ خیر و برکت عطا کیا ہے وہ ذاتِ گرامی جنابِ سیدہ زہرا سلام اللہ تعالیٰ علیہا ہیں۔
لاہور سے مزید