• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، نگراں وزیراعلیٰ، حمزہ کے نامزد ملک احمد کا پرویز الٰہی سے رابطہ

لاہور(ایجنسیاں) پنجاب میں نگراں وزیراعلی کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے مقرر کردہ نمائندے ملک احمد خان نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماں کے درمیان نگران وزیر اعلی سے متعلق مشاورت ہوئی ہے۔ ن لیگ کی طرف سے جلد نگراں وزیر اعلی کیلئے نام تجویز کیے جائیں گے ۔ادھرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو پرویزالٰہی کی جانب سے بھیجے گئے احمد نواز سکھیرا، ناصرمحمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام موصول ہوگئے ہیں۔ دریں اثناءعمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کردہ تین ناموں میں سے ایک ناصر محمود کھوسہ نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی۔آن لائن کے مطابق ن لیگ کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے تین نام زیر غور ہیں جن میں سابق چیف جسٹس خلیل الرحمان رمدے شامل ہیں تاہم جسٹس رمدے نے بھی عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

اہم خبریں سے مزید