کراچی(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایت پر جماعت اسلامی نے (آج)منگل کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، کراچی میں تیسرے نمبر پر آنے والی جماعت تحریک انصاف نے تاخیر کو دھاندلی کا حربہ قرار دیا ہے اور یہی موقف دوسرے نمبر پر نشستیں حاصل کرنے والی جماعت اسلامی کا بھی ہے۔جماعت اسلامی نے نتائج فوری جاری کرنے کے مسلسل مطالبے اور عمل درآمد نہ ہونے پر بالآکر کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دے۔ یہ کال جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے دی گئی ہے جس کے مطابق نتائج میں تاخیر اور ردو بدل کے خلاف کل ملک بھر میں جگہ جگہ مظاہرے کیے جائیں گے۔