کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امان اللہ کاکڑ ،چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی قاسم علی گاجیزئی ممبران بار کونسل راحب خان بلیدی اور ایوب ترین نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر لالا لطیف آفریدی ایڈووکیٹ کے بیہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ پشاور انتظامیہ وکلاء کو تحفظ کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے لالا لطیف آفریدی ایڈووکیٹ کا قتل پشاور انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ پشاور ہائی کور کورٹ کے بار روم میں سینئر وکیل کو ٹارگٹ کرنا پشاور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اب حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ بار روم تک محفوظ نہیں اس قسم کے واقعات سے وکلاء عدم تحفظ کا شکار ہیں اس سے قبل بھی بلوچستان سمیت ملک بھر میں وکلاء رہنماؤں کو ٹارگٹ کیا گیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان بھر خصوصا پشاور کے انتظامیہ وکلاء کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے لالا لطیف آفریدی ایڈووکیت کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تین روز سوگ اور آج منگل کو بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔