لاہور (خبرنگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے قائم چائنا سٹڈی سنٹر کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور نے ڈائریکٹر چائنہ سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق کے ہمراہ سنٹر کا افتتاح کیا۔ چائنا سٹڈی سنٹر ایک منی تھنک ٹینک کے طور پر قائم کیا گیا ہے تاکہ چینی اور پاکستانی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔