• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے پرویز الٰہی کو قربانی کا بکرا بنا دیا، مسلم لیگ ن

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہپنجاب حکومت کو عمران خان نے اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھا دیا اور پرویز الٰہی کو قربانی کا بکرا بنا دیا،خود کو سیاست دان کہلانے والا عمران خان آمروں سے بھی بدتر ہے ایک منتخب اسمبلی پر شب خون مار کر اور اس کو وقت سے پہلے توڑ کر اس شخص نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ سول شخص کا لبادہ اوڑھے بیٹھا ہے اور اندر سے وہ سب سے بڑا ڈکٹیٹر ہے۔گزشتہ روز پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو اس بات کی سمجھ آ جانی چاہیے کہ ان کو پی ٹی آئی نے اپنی گھٹیا اور منفی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے ان کی پنجاب حکومت کو تو زبردستی توڑ دیا مگر کے پی حکومت جو کہ سالہا سال سے پی ٹی آئی کے پاس ہے، اس حکومت کو اعلان کے باوجود ابھی تک نہیں توڑا۔
لاہور سے مزید