مانچسٹر(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 35 استعفے قبول کرنا بھی ان کے گلے پڑے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگے کھائی پیچھے گڑھا، پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں دفن ہوچکیں۔ انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد کی تلوار شہباز شریف پر لٹک رہی ہے، انہیں مارچ اپریل سے پہلے الیکشن کا شیڈول دینا ہوگا، ان کو ووٹ نہیں پڑنے، سڑکوں پر ٹھکائی ہونی ہے، اچھے خاصے پرندے ن لیگ سے اڑنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ ملک کو الیکشن کی طرف لے جانے میں تاریخی کرداراداکریگی، زمینی حقائق یہ ہیں کہ اگلا الیکشن عمران خان کا ہے۔