کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ تربت یونیورسٹی کی فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ تعلیم دشمنی کے مترادف ہے یونیورسٹی میں ایک درجن سے زائد من پسند افراد کو دیگر تعلیمی اداروں سے درآمد کیا گیا یاانتہائی جونیئر افسران کو بڑی انتظامی پوسٹوں پر ایڈیشنل چارج دئیے گئے ہیں جس کامقصد کرپشن‘ اقرباء پروری منظورنظرافراد کونوازنا اورآقاؤں کی خوشنودی ہے جس کی وجہ سے طلباء کلاسز کی بجائے احتجاج پرمجبورہیں ترجمان نے بیان میں کہاکہ یونیورسٹی کو بحران سے نجات دلانے کیلئے ذمہ داروں کااحتساب کرناہوگا پرووی سی اوررجسٹرار کہانی کے اہم کردار ہیں اگر سابق وزیر کی ایماء پر طاقت کااستعمال کیاگیاتواس کے نتائج بھیانک برآمدہونگے تمام افسران کو ان کے اداروں میں واپس بھیج کر ایڈیشنل چارج واپس لیکر ایچ ایم سی رولز کے مطابق عہدوں کو مشتہر کیاجائے۔