کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو تحفظات سے متعلق ہر ممکن اقدام کرنے کی یقین دہانی کروادی۔ دونوں جماعتوں نے مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔جمعرات کوپیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کی سربراہی میں پی پی کے وفد نے ادارہ نورِ حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ پی پی وفد میں نجمی عالم، امتیاز شیخ اور جماعت اسلامی وفد میں نائب اسامہ رضی، راجہ عارف سلطان، منعم ظفر اور سیف الدین ایڈوکیٹ شامل تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، جہاں جہاں یہ چیزیں بہتر بناسکتے ہیں بنائیں گے، جہاں جہاں مسائل ہیں ان پر بات کی ہے۔