• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر صارف نے گلوکار دلیر مہندی کو شہزادہ ہیری کے نام پر ماموں بنا دیا

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز 

معروف بھارتی گلوکار دلیر مہندی کو ایک ٹوئٹر صارف نے شہزادہ ہیری کے نام سے بے وقوف بنا دیا۔

ایک ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں لکھا ہے کہ شہزادہ ہیری نے نئی کتاب ’اسپیئر‘ میں اس میوزک آرٹسٹ کے بارے میں انکشاف کیا جسے انہوں نے اپنی زندگی کے برے لمحات میں سنا۔

ٹوئٹ میں شہزادہ ہیری کے الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ جب میں خود کو اکیلا محسوس کرتا تھا اور اپنے خاندان سے الگ ہوتا تھا تو میں ہمیشہ اپنے لیے وقت نکال کر بیٹھتا اور دلیر مہندی کو سنتا تھا کیونکہ ان کے گانوں کے بول میرے حالات سے بہت ملتے تھے اور پرسکون محسوس کرنے کے لیے بہت زیادہ مدد گار ثابت ہوئے۔

دلیر مہندی نے اس ٹوئٹ کے اسکرین شاٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں گرو نانک کی مہربانیوں، میری ماں اور والد کا شکر گزار ہوں، میں نے ایک منفرد پاپ فوک ایتھنک میوزک اسٹائل تخلیق کیا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ شہزادہ ہیری میں آپ سے محبت کرتا ہوں! خدا آپ کا بھلا کرے، شکر گزار ہوں کہ میری موسیقی نے آپ کی مدد کی۔

بھارتی گلوکار کے اس ٹوئٹ پر متعدد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کاش میں شہزادہ ہیری کو میگھن مارکل کے ساتھ ٹونک ٹونک پر ڈانس کرتے دیکھ سکوں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ دلیر پاجی! یہ دنیا بڑی ظالم ہے۔

ایک صارف نے ہنستے ہوئے لکھا ہے کہ کیا دلیر مہندی نے واقعی اس ٹوئٹ کو اصلی سمجھ لیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید