• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹا لاہور، نامعلوم افراد 200 نشیئوں کو گاؤں کھنڈہ میں چھوڑ گئے

چھوٹا لاہور( نمائندہ جنگ)نامعلوم لوگوں نے تقریباً 200نشیئوں کو تحصیل لاہور کے گاؤں کھنڈہ اور قرب وجوار میں رات کے اندھیرے میں چھوڑ کر رفو چکر ہو گئے علاقے کے لوگوں نے صبح ہونے پر ناشتہ کرا کر چھوٹا لاہور پولیس کو مطلع کردیا اور کہا کہ یہ ہمارے پرامن علاقے کو زبردستی خراب کرنے کے مترادف ہے،نشیئوں کو دو بسوں میں پشاور سے یہاں لایا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کے گاؤں کھنڈہ میں درجنوں کے حساب سے ہیرونی کھنڈا ہسپتال کے قرب وجوار میں موجود ہیں اور پوچھنے پر وہ بتا رہے ہیں کہ ہمیں رات کو دو بسوں میں پشاور سے لاکر یہاں اتارا گیا انہوں نے بتایا کہ ہمیں زبردستی علاج کے نام پر پشاور سے دو بسوں میں یہاں لایا گیا اور ساری رات شدید سردی میں کھیتوں میں گزاری اس موقع پر مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہمارے پرامن علاقے کو جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے یہی لوگ علاقے میں چوری چکاری شروع کردیں گے اور لوگوں کی جان و مال اور عزت و آبرو داؤ پر لگا دیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید