• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری ملکی سیاست کا مضبوط ستون ہیں‘ علی مدد جتک

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ایک مسلمہ حقیقت اور عوام دوست جماعت ہے ۔ ایک جماعت کے رہنما کی جانب سے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے متعلق بیان محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہے ۔ گزشتہ ادوار میں موصوف اور ان کی پارٹی نے صرف قوم پرستی کا نعرہ لگایا جبکہ حکومت میں ہوتے ہوئے بھی بلوچستان کے لئے کچھ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک اور پی پی پی کے مرکزی رہنما و صدر ضلع حب میر علی حسن زہری نے بیان میں کیا۔
کوئٹہ سے مزید