• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آوارہ بطخ نے موٹر وے ایم 4 پر ٹریفک کو روک دیا

لندن (پی اے) ایک آوارہ بطخ (سوان) نے موٹروے ایم 4پر اتر کر تمام ٹریفک کو روک دیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح ساڑھے 10بجے نیوپورٹ کے قریب پیش آیا، جس کے باعث موٹر وے پر گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی۔ اس واقعے کے بعد مشرق کی طرف سفر کرنے والے سواروں کو جنکشن 27سے موٹر وے چھوڑنے اور مال پاس پر جنکشن 26سے دوبارہ موٹروے پر آنے کی ہدایت دی گئی۔ اس دوران بطخ کو ریسکیو کرلیا گیا۔ ٹریفک ویلز نے کہا ہے کہ بطخ کو ہٹائے جانے کے بعد موٹروے کو کھول دیا گیا اور تمام ٹریفک بحال کردی گئی۔
یورپ سے سے مزید