• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے شہری قتل کردیا، مبینہ مقابلوں میں پولیس اہلکار، 2 ملزم زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد بخش زخمی ہو گیا، ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان زخمی پولیس اہلکار کی سرکاری ایس ایم جی نمبر 10705 بھی چھین کرفرار ہو گئے ،دریں اثنا سائٹ سپر ہائی وے ٹیچرز سوسائٹی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو22سالہ محمد ارسلان ولد محمد اختر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ڈاکو کےقبضے سے پستول ،گولیاں اور موٹر سائیکل بر آمد ک ہے، دریں اثنا اورنگی ٹاؤن نمبر12 زيڈ ایم سی آفس کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے واجد نامی شہری ہلاک ہو گیا،پولیس کے مطابق 4افراد پک اپ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران فائرنگ کی گئی ، ایک شخص واجد کی ران پر گولی لگی جس سے وہ جا ں بحق ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید