کراچی (نیوز ڈیسک) اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کوعمان میں ملاقات کی ہے۔ان کی گذشتہ ماہ وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شاہ عبداللہ سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجداقصیٰ کی صورت حال اور اس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کرنے کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے’’علاقائی امور‘‘اور دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی ہے۔