اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ذرائع کے مطابق حکومت انڈیا نے شنگھائی کو آپریٹو آرگنائزشن (ایس سی او)کے اجلاس میں شرکت کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سفارتی ذرائع سے دعوت دے دی ہے ، انڈیا اس وقت خطہ کے اس اہم ترین فورم کا سربراہ ہے ،جس کی مختلف تقریبات مارچ سے شروع ہورہی ہیں، جن میں رکن ممالک کے چیف جسٹسز اور وزرائے خارجہ کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے ،چیف جسٹسز کا اجلاس مارچ میں جبکہ وزرائے خارجہ کا اجلاس مئی میںمنعقد ہوگا۔