• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بلدیاتی الیکشن کے حتمی نتائج، پی پی 91، جماعت اسلامی 85 نشستوں پر کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کےکراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے 2سو 29یونین کونسلز کے نتائج جاری کردیئے ہیں، 6 یوسیز کا فیصلہ آج 25 جنوری کو الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی 91 یو سی چیئرمینز کی نشستوں پر کامیابی کے ساتھ کراچی میں اب تک کے نتائج کے مطابق پہلا نمبر ہے، جماعت اسلامی 85 یوسی چیئرمینز کی نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دوسرا نمبر ہے ۔ پی ٹی آئی 42 ن نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ضلع وسطی کی45 یوسیزمیں سے 3 یوسیز پر امیدواران کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوسکی۔ جبکہ ضلع وسطی کی 42 یوسیز کے نتائج کے مطابق 37 یوسیز میں کامیابی کیساتھ جماعت اسلامی پہلے نمبر پر، پی پی پی 4 یوسیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور پی ٹی آئی ایک یوسی جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ ضلع شرقی کی 43 یوسیز میں سے19 یو سیز پر جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب قرار پائے پی پی پی کے 14 یوسیز پر چیئرمین و وائس چیئرمین کے امیدوار کامیاب قرار پائے، پی ٹی آئی 9 یو سیز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی جبکہ ایک نشست کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید