• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ترقیاتی کاموں میں تعطل کا اندیشہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وائس چیرمین ایس ایم نعیم کاظمی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں ورلڈ بینک (کلک پروگرام) کہ تحت ہونے والے ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ نے کلک فنڈ کا آڈٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ذرائع کے مطابق سندھ گورنمنٹ کے تحت لوکل فنڈ آڈٹ کےڈائریکٹر وحید شیخ نے محکمہ فنانس سے منظوری مانگ لی ہے اورتمام اے ڈی ایل ایف اے کو مراسلہ نمبر 343 بتاریخ 2 دسمبر 2022 کے تحت ڈائریکٹر لوکل فنڈ نے آڈیٹرز کو کلک پروگرام کی ادا ئیگیوں کو آڈٹ کرنے پر پابندی لگا دی ہے، مگر اس امر میں ایک حیرت انگیز معاملہ منظر عام پر آیا ہے کہ پابندی لیٹر کے اجراء کہ باوجود کے ایم سی آڈیٹرز کلک پروگرام کی ادائیگیوں کا آڈٹ جاری رکھے ہوئے ہیں17 جنوری اور 19 جنوری کو کروڑوں روپے کے بلوں کی ادائیگیاں کے ایم سی آڈٹ ڈپارٹمنٹ سے پاس ہو ئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید