• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز انفوسمنٹ کلکٹریٹ کراچی میں ویمن ایمپاورمنٹ پروگرام کے تحت 13 خواتین افسران کی موٹر سائیکل ٹریننگ مکمل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفوسمنٹ کلکٹریٹ کراچی میں ویمن ایمپاورمنت پروگرام کے تحت 13خواتین افسران کی موٹر سائیکل ٹریننگ مکمل ہو گئی ، ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد ائر فریٹ یونٹ جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ( (JIAP پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے بعد موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ساوتھ محمد یعقوب ماکو ، کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ ڈاکٹر محمد ندیم میمن اور ایڈیشنل کلکٹر ایئرپورٹ اسد اللہ لاڑک نے تربیت مکمل کرنے والی ان 13 لیڈی آفیشل/آفیسر کو تعریفی اسناد کے ساتھ موٹر سائیکل ہیلمنٹ اور ڈرائیونگ لائسنس تقسیم کئے۔
اہم خبریں سے مزید