• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سینما گھر، دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو ناں، جوائے لینڈ کو ہاں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی سینما گھروں کی جانب سے پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اور بین الاقوامی سطح پر کامیاب ترین فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو سرخ جبکہ متنازع فلم ’جوائے لینڈ‘ کو ہری جھنڈی مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ایوارڈ یافتی پاکستانی متنازع فلم ’جوائے لینڈ‘ ممکینہ طور پر جلد بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوائے لینڈ سنڈینس فلم فیسٹیول میں امریکی پریمیئر کے بعد روایتی تھیٹر ریلیز کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر کا سفر کرے گی۔

اس خبر کی تصدیق فلم کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے بھی کردی گئی ہے کہ فلم دیگر ممالک سمیت بھارت میں بھی نمائش کے لیے 10 مارچ کو پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ صائم صادق کی ہدایت کاری میں بننے والی متنازع فلم جوائے لینڈ ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد پڑوسی ملک بھارت میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی پہلی فلم ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ کو بھارت میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اداکار و ہدایت کار رض احمد اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اس فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسرز ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں ثانیہ سعید، ثروت گیلانی، علی جونیجو ، علینہ خان ، رستی فاروق، سلمان پیرزادہ اور سہیل سمیر شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید