کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے 34ویں قومی گیمز کی تاریخ کو حتمی شکل دے دی ۔ قومی کھیل15سے23مئی تک کوئٹہ میں ہوں گے جس کے لئے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سر براہی میں کی مینجمنٹ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ارکان میں پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن، وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ سرپرست جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی چیئرمین ہوں گے۔قومی گیمز میں تین ہزار سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے۔ گیمز کے انعقاد کے لئے بلوچستان حکومت نے تیاری شرو ع کردی ہے ۔