• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کی پانچ ماہ کی پر فارمنس رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

اسلام آ باد (رانا غلام قادر، نیوز رپورٹر ) وزیر اعظم شہباز شریف کو سابق چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر)محمد عثمان کی 5ماہ کی تعیناتی کے دوران سی ڈی اے کی پر فارمنس رپورٹ پیش کر دی گئی۔ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کی تاریخ میںپہلی مرتبہ آکشن میں پیش کئے جانے والے پلاٹوں کی انونٹری تیار کی گئی تاکہ نیلامی کے عمل کو شفاف بنایا جاسکے ۔گرین لائن اور بلیو لائن بس سروس کیلئے ریکارڈٹائم میںبس سٹاپ تعمیر کئے گئے ۔پارک روڈکی بحالی و کشادگی کے منصوبہ پر کام شروع کیا گیا۔دو نئے سیکٹرز سی چودہ اور سی پندرہ میں ترقیاتی کام شروع کیا گیا۔سرکاری اراضی کی آکشن کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا۔بارہ کہو بائی پاس پراجیکٹ پر کام شروع کیا گیا۔مارگلہ ایونیو کو خیابان اقبال سے منسلک کرنے کے پراجیکٹپر کام شروع کیا گیا۔4ہزار کنال قیمتی اراضی غیر قانونی قبضہ سے واگزار کرائی گئی ۔سری نگر ہائی وے پر یوٹرن کے خاتمہ کیلئے فلائی اوور اور انڈر پاس کے ڈیزائن کی تیاری شروع کی گئی ۔اگست سے جنوری تک 500غیر قانونی سٹرکچر گرائے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید