• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حلف برداری

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری اور ظہرانہ تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔سہیل ملک صدر، سہیل شہزاد چیتا جنرل سیکرٹری، محمدشاہدقریشی عرف راجوفنانس سیکرٹری، ایم جاوید سینئر نائب صدر،جاوید قریشی نائب صدر، سجاد حسین نائب صدر،فہیم ملک جوائنٹ سیکرٹری،سعد عباسی پریس سیکرٹری جبکہ آغا مہروز،انجم نوید،سید مہدی،احسن بٹ، راجہ عمران، فتح علی گیلانی، اور ساجد رشید ممبر گورننگ باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید