• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کے چار ملزموں کو قید اور جرمانے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان اکرم نے منشیات کے چار مقدمات میں نامزد ملزمان کو قید اور جرمانوں کی سزا سنادی، عدالت نے خاور عباس نامی ملزم کو ایک سال چار ماہ قید سخت اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ملزم خاور عباس کو تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے گزشتہ سال جنوری میں گرفتار کر کے 1440 گرام چرس برآمد کی تھی۔ ملزم عثمان خان کو ایک سال قید سخت اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔ ملزم کو تھانہ پیرودھائی پولیس نے 17دسمبر 2020کو گرفتار 1150 گرام چرس برآمد کی تھی۔ عدالت نے گزشتہ برس 27فروری کو تھانہ بنی کے علاقہ سے 1380گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار ملزم نتھا نیل مسیح کو پندرہ ماہ قید دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا اور تیرہ اکتوبر 2021کو تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ سے 1280گرام چرس برآمد ہونے پر پکڑے جانے والے ملزم سہیل شریف کو ایک سال قید سخت اور دس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد سے مزید