• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وجیہہ سواتی قتل کیس میں سسر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے مقدمہ میں مقتولہ کے سسر کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ملزم کےوکیل سے قانونی وضاحت طلب کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایسے سنگین نوعیت کے مقدمات کے ملزمان کو رعائت دینے کی بجائے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ وجیہہ سواتی کے سسر حریت اللہ کو مقدمہ قتل میں 7سال قید اور 1لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔
اسلام آباد سے مزید