• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے پر ڈی سی مہمند عدالت طلب

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائی کورٹ نے مہمند کے رہائشی کا شناختی بلاک ہونے کے خلاف دائر رٹ پر ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند کو طلب کر لیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین،جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حضرت خان کی رٹ کی سماعت کی اس دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور نادرا حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصہ ہوا شناختی کارڈ بلاک ہے،ڈپٹی کمشنر نے شناختی کارڈ بحال کرکے دوبارہ انکوائری کے نام پر کینسل کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے پاس اختیار نہیں ہے لہذا عدالت شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کریں۔ عدالت مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے اگلی پیشی پر پر ڈی سی مہمند کو طلب کرلیا ہے۔
پشاور سے مزید