• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کی ڈی ایس ریلوےسے ملاقات،زکریا ایکسپریس کی بحالی کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)انجمن تا جران صدر کینٹ بازار چوہدری محمود علی کی قیادت میں تاجروں کےوفد نے ڈی ایس ریلوے ملتان حمادحسن مرزا سے ملاقات کی،چوہدری محمود علی نے کہا کہ ملتان سے چلنے والی زکریا ا یکسپریس اور سندل ا یکسپریس کو جلد از جلد بحال کیا جائے اور اپر پنجاب سے آ نے والی ٹرنیوں میں سیٹوں کا کو ٹابھی بڑھایا جائے، ڈی ایس ریلوے حمادحسن مرزا نے کہا تاجربرادری اور شہریوں کو درپیش سنجیدہ مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل اور مسافروں کی سہولیات میں اضافہ کیا جائےگا۔ اعلیٰ ریلوے حکام سے باضابطہ زکریا ایکسپریس کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے، اس مو قع غضنفر ملک، اعجاز کریم، کلب عابد خان، باسط توقیر انصاری بھی مو جود تھے۔
ملتان سے مزید