• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمز، چندطلباکاداخلہ روکنے کیخلاف احتجاج

لاہور ( جنرل رپورٹر)سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے چند طلبا جن کی حاضری یوایچ ایس کے قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں تھی اُن کا داخلہ سمز اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کے مطابق روک دیا گیا، جس پر طلبانے والدین اور وائے ڈی اے لیڈران کے ہمراہ پرنسپل آفس کا گھیراؤ کیا۔ ترجمان سمز نے وضاحتی بیان میں کہا کہ وائے ڈی اے لیڈران پرنسپل آفس داخل ہوئے، نعرے بازی کی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ طلبا اور وائی ڈی اے نے اپنے اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی کی ۔
لاہور سے مزید