• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ میں 2023کے آغاز سے لے کر 2 4جنوری تک 39 بڑے فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔غیر سرکاری ادارے گن وائلنس آرکائیو کے مطابق فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث اسے ’’امریکی بیماری‘‘ قرار دیا گیا ہے۔2023کے پہلے تین ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 70افراد ہلاک اور 167زخمی ہوئےہیں۔ آرکائیو نے انکشاف کیا کہ اس سال بڑے پیمانے پر فائرنگ کے وقعات تاریخی آغاز ہے، گزشتہ 10برس کے مقابلے میں جنوری 2023کے پہلے2 4دنوں میں سب سے زیادہ واقعات ریکارڈ کیے گئےگن وائلنس آرکائیو کے مطابق واقعات پنسلوانیا، شمالی کیرولینا، فلوریڈا، الینوائے، اوہائیو، ورجینیا، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا، یوٹاہ، لوزیانا، ٹیکساس، کیلیفورنیا، لوزیانا، مسیسیپی، ایریزونا، مسوری، کولوراڈو، جارجیا اور الاباما میں پیش آئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید