• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کا ابتدائی بیان قلم بند کر لیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) غداری کی دفعات کے تحت گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری جمعرات کو جسمانی ریمانڈ کے دوران کیپیٹل پولیس کی تفتیش کا سامنا کرتے رہے، گزٹیڈ گریڈ کے ایک پولیس افسر کی موجودگی میں وکالت کے پیشے سے منسلک پارلیمنٹیرین کا ابتدائی بیان قلم بند کر لیا گیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم ملزم سے پریس کانفرنس سے قبل مشاورت میں شامل لوگوں کے نام اگلوانے میں مصروف رہی۔

 یہ سوال بھی کیا گیا کہ کس کے کہنے پر آئینی ادارے کے چیف، افسران اور ان کے بچوں کو بدلے میں نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی۔

 بتایا جاتا ہے کہ فواد چوہدری نے کہا آپ جو چاہے لکھ لیں لیکن بیان میں نے کسی دوسرے کے کہنے پر نہیں دیا جو محسوس کیا وہ ہی بولا، موبائل فون اور لیپ ٹاپ کہاں ہیں؟ کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ موبائل فون گرفتاری کے وقت پاس تھا لیپ ٹاپ گھر پر ہوگا.

 تفتیشی ٹیم کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست بات ہے.

 فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوئی کوشش نہیں کی، نہ ہی میرے الفاظ سے بغاوت ثابت ہوتی ہے۔ بیان قلم بند ہونے کے باوجود پولیس افسران نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

اہم خبریں سے مزید