• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج دھمکی کیس، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد (خبر نگار) سینئر سول جج اسلام آباد مجاہد رحیم نے جج زیباچوہدری کودھمکی دینے کے مقدمہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔ فاضل جج نے گذشتہ روز محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پراسیکیوٹررضوان عباسی کی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مستردکرتے ہوئے عمران خان کی طبی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ کیس کی مزید سماعت 13 فروری کو ہو گی۔ نوٹس جاری ہونے پر عمران خان عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے ،وکالت نامہ بھی عدالت میں تاحال جمع نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید