• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب و شفافیت کو فروغ دیکر قوم کی خدمت کرنا ہوگی،ملٹری اکاؤنٹینٹ جنرل

راولپنڈی( ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) ملٹری اکاؤنٹینٹ جنرل منظور احمد کیانی نے گزشتہ روز سی ایم اے (ایف ڈبلیو او )چکلالہ کا دورہ کیا۔ راولپنڈی سٹیشن کے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے کنٹرولرز صاحبان بھی ایم اے جی کے ہمراہ تھے۔ ایم اے جی نے فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن اور سپیشل کمینوکیشن آرگنائزیشن کے فوجی افسران اور وزارت دفاع سے منسلک سول ملازمین کو بہتر سروس کی فراہمی کے لیے سہولت سینٹر کا افتتاح کیا۔منظور احمد کیانی نے افسران اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں محنت لگن اور دیانتداری سے اپنے پیشہ وارانہ کام کو بہتر بناتے ہوئے ڈیفنس فورسز کو بہتر اور بروقت سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کے انتظام اور استعمال میں احتساب، شفافیت اور گڈ گورننس کو فروغ دے کر قوم کی خدمت کرنا ہوگی۔ آئندہ چند روز میں تقریبا 2700 ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن کا فائدہ پہنچے گا۔ اس موقع ملازمین کے نمائندہ راجہ سلطان شیر افگن نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ محکمے کی ترقی اور نیک نامی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ کنٹرولر ایف ڈبلیو او ماجد سعید رانجھا نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔
اسلام آباد سے مزید