• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کیلئے مغربی ٹینکوں کے وعدے، روسی حملے تیز، 11 افراد ہلاک

کیف (اے ایف پی، مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین میں توانائی کی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر روسی حملوں کے نتیجے میں11افراد ہلاک ہوگئے، جمعرات کے روز ہونے والے یہ حملے جرمنی اور امریکا کی جانب سے کیف کو بھاری فوجی ٹیکنس دینے کے وعدوں کے ایک روز بعد ہوئے ہیں، یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ30سے زائد میزائل حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، 24 ایرانی ساختہ ڈرونز تباہ کردیئے، روس کے صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ ماسکو ٹینکوں کی فراہمی کو ان ممالک کی جانب سے یوکرین جنگ میں براہ راست شمولیت گردانتا ہے، فرانس نے اصرار کیا ہے کہ پیرس اور نہ ہی اس کا کوئی اتحادی روس کیساتھ جنگ میں شامل نہیں ہے، یوکرینی ایمرجنسی سروسز نے روسی میزائل حملوں میں 11افراد کی ہلاکت اور اتنے ہی لوگوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ، یوکرینی حکام نے بتایا ہے کہ روسی فضائیہ نے جمعرات کو اس کے مختلف علاقوں پر 30 سے زائد میزائل فائر کئے ، یوکرینی فضائیہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے یوکرین کی جنوبی سرحد کے قریب روس کی جانب سے بھیجے گئے ایرانی ساختہ 24 ڈرونز بھی تباہ کردیے ہیں، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ روس نے شمالی علاقے مرمانسک پر میزائلوں سے حملہ کیا، یوکرینی فوج کے مطابق کہ اس نے تمام ڈرونز مار گرائے ہیں جبکہ ایئر ڈیفنس سسٹم آنے والے میزائلز کو نشانہ بنا رہا ہے، اکتوبر کے بعد سے روس یوکرین پر مسلسل میزائل حملے کر رہا ہے جن میں زیادہ تر توانائی کے ذرائع کو نشانہ بنایا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید