• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں قید 17 پاکستانی رہا، واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے

لاہور(نمائندہ جنگ ) بھارت میں قید مزید 17 پاکستانی قیدیوں کو رہائی مل گئی ہے ۔ واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کی جانب سے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیاہےکہ 17پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس پاکستان بھیجا گیا ہے، پیغام میں اس عمل سےمتعلق تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں اور کہاگیا ہےکہ وزارت خارجہ، بھارتی حکومت کے مربوط تعاون سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید