• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، دوست کو کار میں جلا کر مارنے والے شہری کو سزائے موت

جدہ (شاہدنعیم )سعودی عرب کے شہر جدہ میں دوست کو کار میں جلا کر مارنے کے کیس میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ سعودی وکیل عبدالعزیز القلیصی نےبتیا کہ’ مقامی شہری طہ القرھدی قتل کیس کا فیصلہ عدالت نے جاری کیا ہے، طہ القرھدی کو دوستوں نے دھوکے سے الاسکان الجنوبی محلے کی پارکنگ پارکنگ میں بلا کر گاڑی میں آگ لگا دی تھی۔ ’آگ سے جھلسنے کے باجود سعودی شہری ہمت کرکے گاڑی سے باہر آیا۔ اس نے ایمبولینس طلب کرنے کی درخواست کی اور اپنے دوست سے جو اس وقت وہاں موجود تھا سوال کیا کہ ’میں نے کیا برا کیا تھا۔‘

دنیا بھر سے سے مزید