• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتدر طبقہ نے ملک بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ، الیکشن سیل کے اجلاس اور بیرون ملک پاکستانیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر طبقہ کی غیردانش مندی، ذاتی اغراض اور بدانتظامی و بدعنوانیوں نے ملک کو لاتعداد بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ، اقتصادی بحران نے سب کے اعتماد کو متزلزل کردیا ہے۔ ریاست کا نظام چلانے کے لیے آئین، قراردادِ مقاصد، جمہوری پارلیمانی انتخابی عمل اور عدلیہ کی مضبوط بنیادیں موجود ہیں۔ ایٹمی صلاحیت کے حامل پاکستان کی افواج اور سِول بیوروکریسی کے لیے دائرہ کار بھی متعین ہے، لیکن ہر شعبہ زندگی ترقیاتی عمل کی بجائے انحراف کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ آئین، قانون اور سیاسی، جمہوری، انتظامی ضابطوں کی پابندی سے ہی بحران ختم ہوسکتے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی پاکستان کا قابلِ فخر اور بااعتماد اثاثہ ہیں۔ یہ امر قابلِ تحسین ہے کہ ملک کے حالات جو اور جیسے ہوں، اوورسیز پاکستانی اپنے خون پسینہ کی محنت سے ملکی معیشت کا سہارا بنے رہتے ہیں۔
لاہور سے مزید