• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت کو 3 نام پیش

کراچی (این این آئی)کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے بعد میئرکراچی کے لئے پیپلزپارٹی کی قیادت کو تین نام پیش کردیئے گئے ہیں۔میئرکراچی کے لئے پیش کیے گئے ناموں میں مرتضیٰ وہاب، سعید غنی، نجمی عالم کے نام شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی جانب سے تینوں ناموں پرغور کرنے کے بعد نام فائنل کرے گی جبکہ قیادت صوبائی وزیرسعید غنی یا مرتضیٰ وہاب کو میئرکراچی نامزد کرے گی۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)کا ہاؤس مکمل ہونے پرمیئر کراچی کا انتخاب ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید