• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو کچھ بھی ہوا تو زرداری کو قوم نہیں چھوڑیگی،تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سینٹر اعظم سواتی ،فاروق خان، غلام محی الدین دیوان ،گلریز اقبال گجر،ثاقب ریاض سندھو، عمار بشیر ،ڈاکٹر نوشین حامد، سعدیہ سہیل ، ناصر سلمان ، اویس شبیر، شنیلا روت، وسیم بھٹی،حاجی فیاض ، وقاص اسلم،ملک آصف بھنڈر، طارق اقبال ، سعد بن اعظم،سیف کھوکھر، زری رحمان نے زمان پارک میں کارکنان کے لیے لگائے گئے کیمپس کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کچھ بھی ہوا تو آصف زرداری کو پاکستانی قوم نہیں چھوڑے گی مریم صفدر صرف جھوٹ بولنے کی ماہر ہے مریم صفدر عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اپنے چور والد کو وطن واپس لائیں۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا ملک آج جس تباہی کی نہج پر پہنچ چکا ہے اس کے اصل ذمہ دار امپورٹڈ حکمران ہیں امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا بٹھا کے رکھ دیا ہے ڈالر کی قیمت بڑھنے سے حکمران کی راتوں رات دولت میں اربوں روپے کا اضافہ جبکہ ملکی قرضوں میں کھربوں روپے کا اضافہ ہو چکا ہے ملک میں آنے والے مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کی نیندیں حرام کر دی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں.
لاہور سے مزید