• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکایت نمبرز نہ اٹھانے والے عملے کیخلاف کارروائی ہوگی‘ ہاشم نوتیزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کیسکو حکام کی جانب سے شکایت نمبرز نہ اٹھانے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی فیڈر کے ایکس ای این اور ایس ڈی او یا کمپلین سیل صارفین کا نمبر نہیں اٹھائے گا انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے توانائی نے کہا کہ صارفین کی جانب سے یہ شکایت سامنے آرہی ہے کہ کیسکو کے بلز پر درج شکایت نمبرز ایکس ای این اور ایس ڈی اوز بند رکھتے ہیں جبکہ یونیورسل نمبر پر بھی شکایت درج نہیں ہوتی انہوں نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ابھی جو بھی افسر کمپلین نمبر نہیں اٹھائے گا اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی میں خود بھی اس امر کی مانیٹرنگ کے لئے کسی بھی وقت کسی نمبر پر رابطہ کروں گا اگر رابطہ نہ ہوا تو مذکورہ افسر کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست مجھ سے رابطہ کریں فوری ازالہ کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید