• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں آج سکیورٹی ریڈ الرٹ ،ریڈ زون میں صرف متعلقہ افراد کا داخلہ

اسلام آباد (ایوب ناصر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کو سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی،ریڈ زون میں صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی، ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے سبب وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل ہو گی ۔وفود کی آمد و رفت کی وجہ سے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں، ریڈ زون اور ایکسپریس ہائی وے پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ سفر کرنے سے پہلے پکار 15 سے شاہراہوں کی صورتحال معلوم کریں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔سیکورٹی چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔پولی کلینک اور پمز کی اعلی ڈی بند رہے گی تاہم ایمرجنسی میں تمام سینئر اور جونیئر ڈاکٹر موجود ہوں گے ،میڈیا سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ وہ اپنے شناختی کارڈ نمایاں رکھیں اور بلا اجازت ریڈ زون میں جانے سے گریز کریں ۔
اسلام آباد سے مزید