• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات، جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر ندیم قیصرانی اور ڈاکٹر صدام راجپوت گروپوں کے درمیان معاملات طے پا گئے دونوں گروپ اب مل کر الیکشن میں حصہ لیں گے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چئیرمین ،صدر اور جنرل سیکرٹری کی سیٹوں پر دونوں گروپ کے متفقہ امیدوار ہی الیکشن میں حصہ لیں گے ان دونوں گروپوں کے درمیان معاملات طے پائے جانے کے بعد اب تین چئیرمین ،صدارت اور سیکرٹری جنرل کی سیٹ پر تین گروپ الیکشن میں حصہ لیں گے زرئع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ مزید ایک اور گروپ کا ڈاکٹر ندیم قیصرانی گروپ سے الحاق متوقع ہے جس کے لئے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ سینئیر ڈاکٹرز کے نمائندگان کی میٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اس سلسلہ میں ڈاکٹر ندیم قیصرانی،ڈاکٹر صدام راجپوت اور ڈاکٹر حافظ حاشر نعمان سلیم نے کہا ہے کہ نو فروری کا دن ان کی جیت کا دن ہو گا ہمارا عزم ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ہاوس آفیسرز کو درپیش مسائل پر ینگ ڈاکٹرز کی جدوجہد جاری رہے گی۔
ملتان سے مزید