• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا: ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر وچئیرمین انجمن تاجران جنرل بس اسٹینڈ رانا اصغر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئیگا مجبوراً ٹرانسپورٹ حضرات کوبھی کرایہ بڑاھانہ پڑے گا ،اگر حکومت نے جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کی تو ٹرانسپورٹرز پورے ملک میں احتجاج پر مجبور ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے دعویداروں نے آ ئی ایم ایف کے ایماء پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے غریب قوم کے منہ سے ایک وقت کی روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہےآئندہ دو روز میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مزید شنید سنائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار عوام مزید بدحال ہوجائے گی ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافے کی وجہ سے غریب کاشت کار کیسے فصلیں کاشت کرسکے گا اگر یہی حالات رہے تو خدانخواستہ ملک میں غذائی بحران کا خدشہ ہے۔
ملتان سے مزید