• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس ریلوے فیس بک لائیوکچہری میں آئندہ منگل کو شکایات سنیں گے

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر آئندہ منگل کو کھلی کچہری اور فیس بک لائیو کچہری میں شکایات سنیں گے۔ ویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کے کمیٹی روم میں ہونے والی کھلی کچہری اور فیس بک لائیو کچہری میں ریلوے ملازمین سمیت عوامی شکایات بھی سنیں جائیں گی اور موقع پر شکایات اور مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔ مزید براں دن 11 بجے سے دوپہر 2 تک کھلی کچہری میں پیش ہوکر یا فیس بک لائیو کچہری میں شکایات نوٹ کروائی جا سکیں گی۔