• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام صحیح قیادت کے انتخاب پر زور دیتا ہے، مفتی عبدالمجید ندیم

بر منگھم (پ ر) تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم نےکہاہے کہ مسلمانوں میں قیادت کا شدید فقدان ہے،ان کے مسائل کا حل ایک دیانت دار اور مخلص قیادت میں ہے،مسلمان جب تک دیانتدار اور اہل قیادت کو منتخب نہیں کرتے ان کے مسائل بڑھتے چلے جا ئیں گے،اسلام اپنے ما ننے والوں پر زور دیتا ہے کہ وہ صحیح قیادت کا انتخاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار  انہوں نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر میں ہفتہ واراجتما ع سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا  آج مسلم ممالک کے عوام اخلاقی بحران کا شکار ہو چکے ہیں،اس لیے کہ ان کی مذہبی اور سیاسی قیادت نے مغربی تہذیب کی یلغار کے سامنے کو ئی بند نہیں با ندھا ہے۔ ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا کے ذریعے پوری نسل کو مادر پدر آزاد بنا دیا گیا ہے جس کا نتیجہ جنسی بے راہ روی ، رشتوں کی پاما لی اور ادب و احترام سے محرومی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔آج مسلم ممالک میں ان تمام جرائم کا ارتکاب ہو رہا جن کا ماضی میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا ۔اس کا واحد حل یہ ہے کہ عوام خود بھی بدلیں اور اپنے رہنماؤں کو بھی راہِ راست پر لا نے کیلئےان کا بروقت احتساب کریں۔
یورپ سے سے مزید